واٹربورڈ کے ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے واٹربورڈ کے بلوں اور نوٹس میں دی گئی تاریخ ادائیگی گزرنے کے بعدبدھ سے نادہندگان کے خلاف بھرپور انداز میں آپریشن شروع کردیاہے، نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس،سرجانی ٹاؤن کے متعدد سیکٹرز سمیت فیڈرل بی ایریا،صدر،کھارادر،گارڈن،بلدیہ ٹاؤن،گڈاپ،گلشن اقبال،سوسائٹی،گلستان جوہر،شیر شاہ،بنارس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بلوں اور بقایاجات کی عدم ادائیگی پر متعددعمارتوں،ہوٹلز، ریسٹورنٹ،مکانات سمیت دیگر کے پانی اور سیوریج کے کنکشن منقطع کردیئے ہیں،