Friday, January 22, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

بختاور بھٹو کی شادی کی تیاریاں جاری

بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔...

ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

ملیر 15 میں ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کو ایمبولینس...

سونا دن بہ دن مزید مہنگا ہوگیا

سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ کا اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 17 ڈالر کے اضافے سے...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 60 پوائنٹس کا اضافہ، مارکیٹ 60 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 44...

واٹربورڈ کالونی، غیرقانونی رہائش پذیر افراد کو گھر خالی کرنے کا حکم

ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے واٹربورڈ ملازمین کی رہائشی کالونیوں میں غیرقانونی طور پر رہائش پزیر افراد سے سرکاری مکانات خالی کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، متعلقہ افسران اور ان کے عملے کو ہفتہ اور اتوار کو تعطیل کے دوران ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا ہے، پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے ادارو ں سے بھی مدد طلب کرلی گئی ہے،،وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر خالی کرائے گئے مکانات حقدار واٹربورڈ ملازمین کو دیئے جائیں گے، ترجمان واٹربورڈ کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے افسران کے منعقدہ خصوصی اجلاس میں واٹربورڈ ملازمین کی رہائشی کالونیوں میں غیرقانونی طور پر رہائش پزیر افراد سے سرکاری مکانات خالی کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں جاری معزز عدالت کے احکامات پر من وعن عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایاجائے گا،اس کارروائی میں کوتاہی کے مرتکب افسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی، سرکاری مکانات میں رہائش پذیر غیرقانونی افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat