ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے واٹربورڈ ملازمین کی رہائشی کالونیوں میں غیرقانونی طور پر رہائش پزیر افراد سے سرکاری مکانات خالی کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، متعلقہ افسران اور ان کے عملے کو ہفتہ اور اتوار کو تعطیل کے دوران ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا ہے، پولیس سمیت قانون نافذ کرنیوالے ادارو ں سے بھی مدد طلب کرلی گئی ہے،،وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر خالی کرائے گئے مکانات حقدار واٹربورڈ ملازمین کو دیئے جائیں گے، ترجمان واٹربورڈ کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے افسران کے منعقدہ خصوصی اجلاس میں واٹربورڈ ملازمین کی رہائشی کالونیوں میں غیرقانونی طور پر رہائش پزیر افراد سے سرکاری مکانات خالی کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں جاری معزز عدالت کے احکامات پر من وعن عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایاجائے گا،اس کارروائی میں کوتاہی کے مرتکب افسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی، سرکاری مکانات میں رہائش پذیر غیرقانونی افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی،