واٹربورڈ نے شہر کے مختلف علاقوں سے موصولہ فراہمی ونکاسی آب کی 700سے زائد شکایات کا ازالہ کردیا ہے جبکہ دیگر کے خاتمے کیلئے کام تیزی سے جاری ہے،ترجمان واٹربورڈ کے ہفتہ وار جائزہ اجلاس میں واٹربورڈ کے چیف انجینئرز نے اپنے شعبہ جات سے متعلق تفصیل رپورٹ پیش کی،ایم ڈی واٹربورڈ کو بتایا گیا کہ واٹربورڈ کے کمپلین سینٹرزپر شہریوں کی جانب سے موصولہ اور منتخب نمائندگان کی جانب سے اجاگرکی گئیں فراہمی ونکاسی آب سے متعلق 936میں سے781شکایات کا خاتمہ کردیا گیا ہے جبکہ ایم ڈی واٹربورڈ کے کوئیک رسپانس پروگرام کے تحت دیگر پر کام جاری ہے