واٹربورڈ ملازمین کے لئے بڑا فیصلہ، کورونا سے متاثر ملازمین کےلئے علاج معالجے کی مفت سہولت کا اعلان ،وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ نے ہرطرح کی صورتحال میں 24گھنٹے شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات بہم پہنچانے میں مصروف عمل واٹربورڈ ملازمین کو کروناکے علاج کی بہترسہولیات فراہم کرنے کے احکامات دیدیئے،ان احکامات کی روشنی میں ایم ڈی واٹربورڈ نے واٹربورڈ کے پینل پر موجود شہر کے 5 اسپتالوں میں واٹربورڈملازمین کو کروناکے ٹیسٹ سمیت مکمل علاج ومعالجہ کی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات جاری کردی ہیں