Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

رینجرز اینٹی ٹیررسٹ ونگ میں تقریب

رینجرز اینٹی ٹیررسٹ ونگ میں تقریب، مختلف کارروائیوں میں برآمد کیا گیا سامان کی اصل مالکان کے...

واٹربورڈ ان ایکشن،نادہندگان کے پانی کے کنکشن منقطع

واٹربورڈ کا نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن تیز، واجبات ادا نہ کرنےوالے سیکڑوں صارفین کے پانی کے...

بختاور کی منگنی کی تقریب جمعہ کو بلاول ہاوس میں ہوگی

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب جمعہ کو بلاول ہائوس کلفٹن کے اوپن ایریا میں ہوگی، بختاور...

پی ٹی آئی رہنما فردوس نقوی کا وزیراعلیٰ سندھ پر انوکھا الزام

تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر انوکھا الزام عائد کردیا، اپوزیشن...

چیف جسٹس نے سابق جج امیر ہانی کو واٹر کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا

Amir_Hani_Muslimکراچی ، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ماحولیاتی آلودگی اور پانی فراہمی کیس میں سپریم کورٹ کے سابق جج امیرہانی مسلم کو واٹر کمیشن کا سربراہ مقررکردیا اور انہیں سندھ ہائیکورٹ کے جج کے اختیارات تفویض کر دیئے ۔دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے استفسار کیا کہ وہ جسٹس(ر)امیر ہانی مسلم کا سن کر مایوس کیوں ہو گئے؟۔بھرپور کارروائی کیلئے ہانی صاحب کو مکمل اختیار دیں گے ،ہم غیر معمولی کام کر رہے ہیں رات 12 بجے تک بھی عدالت لگائیں گے ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ میرے ججز رات کو بھی بیٹھ سکتے ہیں،یہ لوگ مجھے اچھا کھانا بھی کھلاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پانی کے منصوبوں میں بجلی کا تعطل نہیں ہونا چاہئے،چیف سیکرٹری صاحب !ہم آپ کی مدد کیلئے آئے ہیں،اگرآپ کو فنڈ نہیں ملتا تو سوچ کر آیا ہوں اپنی تین ماہ کی تنخواہ دوں گا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہم کام نہیں رکنے دیں گے لوگوں کا مسئلہ حل کریں گے ،آپ کو دوسروں سے بھی چندہ کر لیں گے ،ان کا کہناتھا کہ سمجھوںگا سندھ حکومت رقم دینے کے قابل نہیں تو یہ بھی کر لیں گے۔
abdur rahman
Biographical Info
Open chat