گولیمار انڈر پاس کے اوپر سے جانے والی صاف پانی کی لائن پھٹنے سے انڈر پاس میں پانی بھر گیا جس کے باعث انڈر پاس کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
انڈر پاس ہونے سے لیاقت آباد سے پاک کالونی آنے اور جانے والے ٹریفک کو متبادل راستے کی طرف موڑ دیا گیا اور علاقہ پولیس کو انڈر پاس پر تعینات کردیا گیا ہے جبکہ کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود لائن کی مرمت کا کام شروع نہیں ہوسکا ہے۔