Saturday, October 31, 2020
Home Trending اے این پی عہدیدار قتل، وزیراعلیٰ ہاﺅس پر دھرنا

اے این پی عہدیدار قتل، وزیراعلیٰ ہاﺅس پر دھرنا

Crimeشہر قائد میں فائرنگ کر کے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ضلعی صدر کو قتل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاو¿ن 4نمبر کے قریب ملزمان کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ڈاکٹر ضیاءالدین ہلاک ہوئے۔ اے این پی نے واقعے کے خلاف وزیراعلی ہاوس کے سامنے دھرنا دیا۔
اس موقع پر اے این پی کے کارکنوں کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاوس جانے اور والے راستے بند کر دیے گئے جبکہ اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی۔
پولیس حکام کی جانب سے اے این پی کے احتجاج کرنے والے کارکنوں سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے کسی بھی قسم کی بات چیت سے انکار کر دیا۔
دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے ڈاکٹر ضیاءالدین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت ورکرز کی ٹارگٹ کلنگ پر مزید خاموش نہیں رہے گی۔ مذمتی بیان میں اسفندیار ولی نے کہا کہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...