Tuesday, October 27, 2020
Home Trending وزیراعلیٰ سندھ نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی

وزیراعلیٰ سندھ نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی

QAIM-ALI-SHAHوزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے محکمہ بلدیات اورآبپاشی میں ممکنہ بارشوں اورسیلاب جیسی صورتحال کے پیش نظرایمرجنسی نافذکردی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، تمام کمشنرزو ڈپٹی کمشنران کواحکامات دیے کہ ضلع سطح پرممکنہ بارشوں اورسیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلیے پیش نظرکانٹی جنسی پلان تیارکریں اورممکنہ سیلاب کے پانی کی نکاسی اورمواصلاتی ذرائع کو کسی بھی نقصانات سے بچانے کیلیے اپنے تمام تر افرادی قوت اورمشینری کو بروئے کار لانے کیلیے ہر وقت تیار رکھیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایک صوبائی وزیر، چیف سیکریٹری سندھ سجادسلیم ہوتیانہ، کمشنر کراچی شعیب احمدصدیقی اورکے ایم سی کے ایڈمنسٹریٹر رو¿ف اخترفاروقی پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جوکہ اس ہنگامی صورتحال کے پیش نظرکراچی میں پانی کے گزرگاہوں سے رکاوٹیں ہٹانے، کچرے کے ڈھیروں کا مو?ثر طریقے سے ٹھکانے لگانے،شہر میں موجودپرانی اورخستہ حال عمارتیں، بل بورڈزکا سروے کرکے ان کو خالی کرنے کے متعلق اپنی رپورٹ بنائی جائے تاکہ ممکنہ بارشوں و سیلاب کے دوران کوئی امکانی جانی نقصان نہ ہو۔
مون سون اورممکنہ سیلاب کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے متعلق وزیراعلیٰ ہاﺅس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ2010کے سیلاب کے بعد سندھ حکومت نے پشتوں کی حفاظت کیلیے بڑے پیمانے پراخراجات کیے ہیں اور صوبائی سول انتظامیہ اورمحکمہ بلدیات کوبھی مضبوط کیاگیاتاکہ وہ کسی بھی صورتحال سے کامیابی کے ساتھ نمٹ سکے،لوگوںکی طرف سے بنائے گئے شگافوں کوبندکیاجائے اور ندی کے بیچ میں مصنوعی طورپرآبادلوگوںکووہاں سے نقل مقامی کرنے کیلیے انتباہ کیاجائے،شہری علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کوبہتربنایاجائے۔

انھوں نے ہدایات دی کہ شہرمیں موجود پرانی وخستہ حال عمارتوں کی نشاندہی کی جائے جوکہ ممکنہ بارشوں و سیلاب کی وجہ سے منہدم ہو سکتی ہیں اوران کو فوری طور پرخالی کرایاجائے تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جاسکے،اسی طرح شہرمیں موجود خطرناک بل بورڈٹس کوبھی فوری طور پر ہٹایاجا ئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی کو ہدایت دی کہ وہ اپنے ڈرینج اورسینٹیشن اسٹاف کو کام پر لگادیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...