Saturday, October 31, 2020
Home Trending شہرمیں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن مزید تیز کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

شہرمیں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن مزید تیز کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

QAIM-ALI-SHAHکراچی، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے چین کے دورے سے واپسی کے بعداتوار کو وزیراعلیٰ ہاﺅس میں امن وامان کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں صوبہ سندھ میں مجموعی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کامیابیوں سے متعلق پولیس کے افسران سے بریفنگ لی گئی۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ، آئی جی پولیس غلام حیدر جمالی، ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی غلام قادر تھیبو، کمشنر کراچی شعیب صدیقی و دیگر افسران نے شرکت کی۔ آئی جی پولیس غلام حیدر جمالی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹارگٹڈ آپریشن سے پہلے مرحلے کے دوران 1138پولیس مقابلے اور دوسر ے مرحلے کے دوران 1802 پولیس مقابلے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں 472 جرائم پیشہ افراد مارے گئے جبکہ آپریشن سے قبل اتنے ہی عرصے کے دوران 126 مجرم مارے گئے تھے۔
حراست میں لیے گئے 9382 مجرموں میں 7915 کو چالان کیا گیا ہے، جن میں سے 2104 ضمانت پر ہیں، 7128 جیلوں میںہیں جبکہ 150 پولیس حراست میں ہیں۔آئی جی نے مزید بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران69 چھاپوں کے دوران 5 مقابلے ہوئے جس میں 2 مجرم ہلاک ہوئے جبکہ40گرفتار ہوئے، گذشتہ 2 ماہ کے دوران اغوا اور بینک ڈکیتی کی کوئی واردات نہیں ہوئی، نہ ہی دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونما ہوا۔
اجلاس میں مزید تفصیلات دیتے ہوئے آئی جی پولیس سندھ نے بتایا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران قتل کے واقعات میں کمی ہوئی ہے، ٹارگٹڈ آپریشن سے قبل 2882 قتل کی وارداتوں کے مقابلے ٹارگٹڈ ا?پریشن کے دوران 1937 قتل ہوئے،اس طرح ٹارگٹڈ کلنگ کی 2180 واقعات کے مقابلے ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد 884 واقعات ہوئے، سنگین جرائم میں 60 فیصدسے زیادہ کمی آئی ہے۔
آئی جی پولیس نے مزید بتایا کہ ضلع ویسٹ کراچی سے بھتہ خوری کا مکمل خاتمہ کردیا گیا اور تمام بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے امن وامان کی صورتحال پر تسلی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس افسران کو دہشت گردوں ، بھتہ خوروں اور اغوا کاروں کے خلاف ایکشن کو مزید تیز کرنے کی ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی پی حکومت نے کراچی شہر سمیت صوبے بھر میں امن وامان کی بحالی کا تہیہ کررکھا ہے۔
انھوں نے افسران کو مجرموں کو سزائیں دلانے تک مقدمات کی موثر طریقے سے پیروی کرنے کی ہدایت دی۔، انھوں نے کہا کہ پولیس افسران اچھی کارکردگی اور قربانیوں کی ہر سطح پر ہمت افزائی کی جائے گی۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ہفتے اور اتوار کو اسلام آباد میں احتجاج کی کوریج کے دوران پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے کیمرا مینوں اور دیگر عملے پر پولیس تشدد کی پر زور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...