Tuesday, October 27, 2020
Home Trending غریب ملک کے وزیراعظم کے شاہانہ دوروں پر 29 کروڑ 40 لاکھ...

غریب ملک کے وزیراعظم کے شاہانہ دوروں پر 29 کروڑ 40 لاکھ روپے خرچ، عوام بے حال

Nawaz Sharifکراچی، مملکت خداداد کے نام پر حاصل ہونے والے وطن عزیزپاکستان کے عوام کو دور حاضر میں ایک وقت کی روٹی کے لئے کتنے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں اس کا اندازہ تو غریب ہی لگتا سکتا ہے، تو دوسری طرف غریب ملک کے وزیراعظم کے دوروں پر جولائی 2013 سے ستمبر 2014 کے غیرملکی دوروں پر 29 کروڑ 40 لاکھ روپے کا کثیر سرمایہ ہوا میں اڑا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے جولائی 2013ء سے ستمبر 2014ءکے درمیان سولہ غیرملکی دورے کیے، جس پر قومی خزانے سے 29 کروڑ چالیس لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔ گزشتہ روز ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور نے سینیٹ کو مطلع کیا کہ ستمبر 2014ء میں وزیراعظم کے دو اور دسمبر میں ایک بیرون ملک دوروں کے اخراجات کا تخمینہ تاحال متعلقہ ملکوں میں سفارتی مشن سے موصول نہیں ہوسکا ہے۔

جولائی 2013ء سے دسمبر 2014ءکے درمیان وزیراعظم کے غیرملکی دوروں کی کل تعداد بیس تھی۔ ان دوروں میں تین تین امریکا، چین اور برطانیہ کے تھے، جبکہ دو ترکی اور ایک ایک تھائی لینڈ، ہیگ، انڈیا، سری لنکا، افغانستان، ایران، تاجکستان، جرمنی اور نیپال کے دورے تھے۔ وزیراعظم کا پہلا سرکاری دور چین کا تھا، جس کے بارے میں سرتاج عزیز نے کہا کہ اس میں وزیراعظم کو چینی قیادت کے سامنے پاکستان کے اہم مفادات کو پیش کرنے کا موقع ملا۔ تین سے آٹھ جولائی 2013ء کے اس دورے پر دو کروڑ باسٹھ لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ نواز شریف نے ستمبر کی سولہ سے اٹھارہ تاریخ کے دوران ترکی کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے مشترکہ مفادات کی کونسل کے ایک اجلاس کی اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ صدارت کی تھی۔ اس دورے پر ایک کروڑ تیرہ لاکھ روپے خرچ ہوئے تھے۔
وزیراعظم کا سب سے طویل دورہ 2013ء میں نیویارک کا تھا، جو 23 ستمبر سے 29 تک جاری رہا، اس دورے پر سب سے زیادہ اخراجات ہوئے، جو نو کروڑ سولہ لاکھ کے لگ بھگ تھے۔اس وزٹ کے دوران نواز شریف کو صدر بارک اوباما کی جانب سے دیے گئے ایک عشائیے میں ان کے ساتھ مصافحے کا موقع مل سکا، یہ عشائیہ اوباما نے چوبیس ستمبر کو عالمی رہنماو¿ں کے اعزاز میں دیا تھا۔
اس دورے کے کچھ دنوں بعد انہوں نے دوبارہ واشنگٹن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امریکی صدر کے ساتھ ملاقات کی۔ ایک دہائی کے عرصے میں یہ کسی پاکستانی وزیراعظم کا امریکا کے لیے پہلا سرکاری دورہ تھا۔اس پر تین کروڑ پچاس لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ بیس سے تیئس اکتوبر کے امریکی دورے کے بعد وہ برطانیہ کے دو روزہ دورے پر چلے گئے، جہاں انہوں نے عالمی اسلامی اقتصادی فورم کے اجلاس اور پاکستان، افغانستان، برطانیہ کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔ اس دورے پر تین کروڑ نو لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ وزیراعظم نے 2013ءمیں چودہ سے سترہ نومبر تک سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کا دورہ کیا، اور اس کے بعد سترہ نومبر سے انیس نومبر تک کے لیے وہ تھائی لینڈ گئے۔ ان دونوں دوروں پر بالترتیب ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے اور ستانوے لاکھ روپے کی رقم خرچ ہوئی۔ تیس نومبر 2013ءکو نواز شریف نے افغانستان کا ایک روزہ دورہ کیا، جس پر چودہ لاکھ روپے خرچ ہوئے، یہ ان کا سب سے کم خرچ بیرونی دورہ تھا۔ 69 لاکھ روپے کی رقم ان کے ترکی کے دورے پر خرچ ہوئی، جو بارہ سے پندہ فروری 2014ءکو ہوا تھا۔ ایک کروڑ انتیس لاکھ روپے ہیگ کے تین روزہ دورے پر خرچ ہوئے، جہاں وزیراعظم 23 مارچ 2014ءکو تشریف لے گئے تھے۔ ایک کروڑ سترہ لاکھ روپے کی رقم 8 سے 11 اپریل 2014ءکے چین کے دورے پر خرچ ہوئی۔ پچیس لاکھ روپے کی رقم برطانیہ کے چھ روزہ دورے پر خرچ ہوئی، جہاں وزیراعظم 29 اپریل کو تشریف لے گئے تھے۔
وہ گیارہ بارہ مئی 2014ءکو ایران، چھبیس سے ستائیس مئی 2014ءکو انڈیا اور سترہ سے اٹھارہ جون کو تاجکستان کے دورے پر گئے۔ ان دوروں پر بالترتیب اٹھائیس لاکھ روپے، تینتالیس لاکھ روپے اور سینتیس لاکھ روپے کی رقم خرچ ہوئی۔ نواز شریف کے امریکا کے لیے تیسرے وزٹ کے اخراجات تین کروڑ سترہ لاکھ روپے تھے۔ انہوں نے چین کا سات سے نو نومبر تک کا دورہ کیا، جرمنی دس سے بارہ نومبر، نیپال پچیس سے اٹھائیس نومبر اور برطانیہ کا وزٹ دو سے چھ دسمبر 2014ءکو کیا۔ ان میں سے آخری چار دوروں کے اخراجات کی تفصیلات ان ملکوں کے پاکستانی سفارتخانوں سے اب تک موصول نہیں ہوئی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیراعظم کے غیرملکی دوروں کے اس فہرست میں اس بات کا سرے سے کوئی تذکرہ ہی موجود نہیں ہے کہ نواز شریف نے سعودی عرب کا کتنی مرتبہ دورہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...