کراچی: نارتھ ناظم آباد کے علاقے شارع نور جہاں انٹر بورڈ آفس کے سامنے برساتی نالے سے مشکوک بوری ملی، جس کے اندر سے 3 ایس ایم جی، 100 راؤنڈ، 5 میگزین، 12 بور اور 10 راؤنڈ سیون ایم ایم کے برآمد ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے چھاپوں کے خوف سے اسلحہ بوری میں پیک کرکے پھینک دیا ہے۔