Friday, October 23, 2020
Home Trending شدید گرمی کی لہر اتوار تک جاری رہے گی، کے ایم سی...

شدید گرمی کی لہر اتوار تک جاری رہے گی، کے ایم سی میں ایمرجنسی نافذ

hot weather21کراچی: شہر قائد اور گرد و نواح میں گرمی ایک مرتبہ پھر بڑھنے لگی ہے جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اتوار تک سورج مزید آگ برسائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اوراس کے گرد ونواح کے علاقے گزشتہ کئی دنوں سے گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور اس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، جمعرات کو شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والے ہوا بھارت کے جنوب مغربہ علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ گرمی کی یہ لہر اتوار تک جاری رہے گی اور اس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرسکتا ہے تاہم اس کے بعد گرمی میں بتدریج کمی ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باوجود شہر میں سمندر کی جانب سے ہوائیں داخل ہوتی رہیں گی جس کی ہیٹ انڈیکس میں اضافہ نہیں ہوگا۔ دوسری جانب میٹرو پولیٹن کمشنر سمیع صدیقی نے شہر قائد میں ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر کے ایم سی میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کے نفاذ سے شہر میں میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ کے ایم سی کے سابق 42 میڈیکل سینٹر فعال کردیئے گئے ہیں جن میں 24 گھنٹے عملہ اور ادویات موجود ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں ہیٹ اسٹروک کی شکایت ایمرجنسی سینٹر میں درج کرائیں۔ واضح رہے کہ جون میں کراچی میں پڑنے والی گرمی نے 43 برس کا ریکارڈ توڑ دیا تھا اوراس قیامت خیزگرمی نے 18 سوسے زائد افرالقمہ اجل بن گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...