12فروری سے غیر معمولی تیزرفتارسرد ہواؤں چلنے کا امکان، محکمہ موسمیات

cold weather season karachiaکراچی، شہرقائدمیں 12فروری سے پھر غیر معمولی تیزرفتارسرد ہواؤںکی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کے مطابق ایک ہائی پریشر بتدریج کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے۔جس کے سبب 12فروری سے 14فروری تک شہر میں معمول سے تیزسرد ہوائیں چل سکتی ہے،تاہم درجہ حرارت میں کسی غیر معمولی کمی کا امکان نہیں ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ہائی پریشر کی وجہ سے بونداباندی اوربارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ عبدالرشید کے مطابق حالیہ تند وتیز ہواوں کا زور آئندہ چند گھنٹوں میں ٹوٹ جائیگا،اور اگلے تین دن تک شہر میں ہوائوں کی رفتارمعتدل رہنے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top