سردہواؤں کی لہر میں تیزی، سردی کی لہرمزید2 دن رہنےکا امکان

karachiکراچی، شہرمیں سرد ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی, پارہ مذید گرگیا۔شہرمیں شمالی سمت سے چلنے والی سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہے۔پیر کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت کئی روز کے بعد پھر 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ موسم سرما کے دوران مغربی ہواؤں کے پہلے اسپل کے سلسلےکی وجہ سے بعدازاں شہر میں درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوگیا تھااور دن کے وقت اچھی خاصی حدت محسوس کی جارہی تھی جس کی وجہ سے صبح کا درجہ حرارت 14.5اور دن کا زیادہ سے زیادہ 29.5ڈگری ریکارڈ ہواتھا۔تاہم سردی کی لہر ایک بار پھر سے شہر میں شمال مغربی سمت کی سرد اور خشک ہوائیں چل ہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا ۔پیرکو ہواؤں کی رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔جب کہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 55اور دن بھر 29فیصد ریکارڈکیا گیا۔ شہر کا زیادہ زیادہ درجہ حرارت بھی کئی ڈگری کمی سے 24.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔جب کہ صبح کے وقت کہرے نما دھند کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوکر 6کلومیٹر سے 3کلومیٹر رہ گئی تھی محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ سردی کی موجودہ لہر مزید 2روز تک جاری رہ سکتی ہے،محکمہ موسمیات نے آج منگل کے لیے صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 10سے12ڈگری کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔جبکہ دھند بھی چھا سکتی ہے خنک ہواؤں کی وجہ سے شہریوں کو دوبارہ گرم ملبوسات نکالنے پر مجبور کردیا ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top