بلدیہ غربی میں نرسریزکی ازسر نوآرائش کی جائے،اظہارالدین

24.09.2018 PICکراچی بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام نرسریوں کی از سر نو تزئین و آرائش کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اراکین کونسل اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ اورنگی زون میں نرسری کا معائنہ کرتے ہوئے کیا چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اورنگی ،کیماڑی ،بلدیہ اور سائٹ زون میں موجود تمام نرسریوں کی ازسر نو تزئین و آرائش کیلئے فوری اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے پانی کے ٹینکوں کی مرمت و درستگی اور موٹروں کی درست حالت میں موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top