یوٹیلیٹی سروسزکے اداروں کوتعاون فراہم کررہے ہیں،اظہارالدین

8-02-19کراچی بلدیہ غربی میں رہائش پذیر عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری کاموں میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت تمام یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کو انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اراکین کونسل اور SEواٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ہمراہ سرجانی یونین کونسل 38 لیاری ایکسپریس وے ٹنکی پمپ 36-G کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے چیئرمین نے پمپنگ اسٹیشن کا معائینہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس عمل کو یوٹیلیٹی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کے اشتراک عمل سے مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جارہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top