چیئرمین نے سائٹ زون آفس میں مسجد کا سنگ بنیادرکھ دیا

08-03-19کراچی چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے کہا ہے کہ عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ دیگر ضروریات زندگی خصوصا نماز پنجگانہ کی ادائیگی کیلئے مسجد کی تعمیر کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو ، پارلیمانی لیڈرز ،اراکین کونسل اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ سائٹ زون آفس میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ سا ئٹ زون آفس اور ملحقہ آبادی میں مسجد نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین اور علاقہ مکینوں کو نماز کی ادائیگی میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مسجد کے تعمیراتی کاموں کو ہنگامی بنیادوں شروع کیا جارہا ہے تاکہ ملازمین اور علاقہ مکین باآسانی پنجگانہ نماز ادا کرسکیں موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسجد کی تعمیر کا کام بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top