Wednesday, October 28, 2020
Home Trending جنوبی،گھرگھرسے کچرااٹھانے کیلئے چینی کمپنی سے معاہدہ

جنوبی،گھرگھرسے کچرااٹھانے کیلئے چینی کمپنی سے معاہدہ

26-10-2016-cکراچی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور چائنا کی کمپنی سنگھائی کانگجائی سینی ٹیشن انجنئیرنگ کمپنی (Changyi Kangjie Sanitation Engineering Company Limited) کے مابین معاہدے کے تحت کراچی کے ضلع جنوبی میں مذکورہ کمپنی گھر گھر سے کچرہ اٹھا کر کمیونٹی ڈسٹ بین اور بعد ازاں وہاں سے گاربیج اسٹیشن ٹرانسفر کرے گی ۔کمپنی مشینیوں اور دیگر ذرائع سے صفائی کو ممکن بنائے گی اور اہم سڑکوں کی دھلائی بھی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں معاہدہ پر باقاعدہ دستخط بدھ کے روز وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کے دفتر میں ہوئے، جس میں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی ڈاکٹر اے ڈی سنجانی اور چائنا کی کمپنی کے صدر نے وزیر بلدیات سندھ جام خان شور اور منتخب چیئرمین ضلع جنوبی ملک فیاض کی موجودگی میں دستخط کئے۔ اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا کہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ پہلے مرحلے میں کراچی کے مختلف اضلاع اور بعد ازاں سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں مذکورہ کمپنی سے معاہدے کرے گی۔ ضلع جنوبی میں معاہدے کے تحت چائنا کی کمپنی گھر گھر سے کچڑہ اٹھا کر کمیونٹی ڈسٹ بین اور بعد ازاں وہاں سے گاربیج اسٹیشن ٹرانسفر کرے گی اور اس کے لئے خصوصی طور پر کمیونٹی ڈسٹ بین بھی فراہم کرے گی۔ کمپنی اپنے ذمے تمام گلی، محلوں، سڑکوں اور مین سڑکوں کی مشینوں اور دیگر ذرائع سے روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنائے گی اور بڑی اور اہم شاہراہوں کو روزانہ کی بنیاد پر مشینوں کے ذریعے دھونے کا عمل بھی کرے گی۔ معاہدے کے تحت مذکورہ کمپنی ضلع جنوبی میں میوہ شاہ کے مقام پر گاربیج اسٹیشن قائم کرے گی اور بعد ازاں دوسرے مرحلے میں شہر بھر میں 6 گاربیج اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ جام خان شورو نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت چائنا کی کمپنی ضلع جنوبی سے سالانہ 4 لاکھ 91 ہزار 590 میٹرک ٹن کچڑہ اٹھانے کی پابند ہوگی اور یہ کمپنی 7 سال کے لئے معاہدے پر کاربند ہوگی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...