Saturday, October 31, 2020
Home کھیل ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 337رنز بناکر آؤٹ

ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 337رنز بناکر آؤٹ

pak-vs-west-indesکراچی، تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 337رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، یوں اسے پاکستان کے خلاف 56رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، بریتھ ویٹ نے 142رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے آج 244رنز 6کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز شروع کی، بریتھ ویٹ 95اور ہولڈر نے 6رنز کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا، پاکستان کو جلد ہی پہلی کامیابی ملی اور ہولڈر 16رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اس دوران بریتھ ویٹ نے اپنی سنچری مکمل کی، بریتھ ویٹ اور بشو نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 60رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا، بشونے 27رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔جوزف اور گیبریل زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور بالترتیب 6اور صفر پر آؤٹ ہوگئے، ویسٹ انڈیز کی اننگز کی خاص بات بریتھ ویٹ کے ناقابل شکست 142رنز تھے۔یوں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 337رنز پر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور 281 پر 56رنز کی برتری حاصل کرلی۔پاکستان کی طرف سے وہاب ریاض نے پانچ، محمد عامر نے تین جبکہ ذوالفقاربابر اور یاسر شاہ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...