
واٹس ایپ انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دیئے، صارف کی پرائیویسی شیئر کرنے کا اعلان واپس لینا پڑ گیا، واٹس ایپ انتظامیہ نے خود بھی اسٹیٹس لگانے کا سلسلہ شروع کردیا انتظامیہ اعلان کرنے پر مجبور ہوگئی کہ کسی صارف کے ڈیٹا کو اور پرائیویسی کو شیئر نہیں کیا جائےگا۔ واٹس ایپ کے اپنے سب سے پہلے ’اسٹیٹس‘ میں چار اسکرینز کے ذریعے صارفین کو یقین دلایا گیا ہے کہ ان کا تخلیہ (پرائیویسی) واٹس ایپ کےلیے بہت اہم ہے اور یہ کہ صارفین کے ذاتی پیغامات پڑھے نہیں جاسکتے کیونکہ انہیں ’اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن‘ کا تحفظ حاصل ہے۔