پرائیویسی پالیسی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی تقنید کے بعد واٹس ایپ کے مالک ول کیتھ کارٹ وضاحت کےلئے سامنے آگئے، ان کا کہنا تھا کہ پرائیویسی پالیسی پر تنقید کا مسلسل جائزہ لے رہے تھا، ول کیتھ کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی سے صارفین متاثر نہیں ہونگے اور نہ ہی ان کا ڈیٹا کسی کو فراہم کیا جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ اب واٹس ایپ کو کامرس میں تبدیل کردیا گیا ہے دنیا بھر کے کروڑوں صارفین کاروباری پیغامات واٹس ایپ کے ذریعے بھیجتے تھے۔ ول کیتھ کارٹ کا کہناتھا کہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے باعث واٹس اور فیس بک نجی پیغامات یا کالز کو نہیں دیکھ سکتے، جبکہ وہ ٹیکنالوجی کی فراہمی اور عالمی سطح پر اس کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔ نوٹیفکیشن میں اہم اپ ڈیٹس کے بارے میں بتایا گیا کہ صارفین کے ڈیٹا کے حوالے سے کمپنی کا اختیار بڑھ جائے گا اور کاروباری ادارے فیس بک کی سروسز کو استعمال کرکے واٹس ایپ چیٹس کو اسٹور اور منیج کرسکیں گے۔