واٹس ایپ صارفین کیلئے بُری خبر ، آپ کے پیغامات کون کون پڑھ سکتا ہے؟

whatsapp1اگر آپ دوستوں کو اپنی تصاویر یا پیغامات بھیجنے کیلئے واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں تو اگلی بار ایسا کرتے ہوئے آپ کو بار بار سوچنا چاہیے کیونکہ واٹس ایپ کے سسٹم میں ایک بڑی خرابی کا انکشاف ہوا ہے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ کے بھیجے گئے پیغامات کو اجنبی لوگ بھی پڑھ سکتے ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ واٹس ایپ پر بھیجے جانے والے پیغامات کو واٹس ایپ اور فیس بک انتظامیہ با آسانی پڑھ سکتی ہے جبکہ ان پیغامات تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لوگ بھی با آسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔سیکیورٹی ریسرچر ٹوبیاس بولٹر کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ آف لائن یوزرز کے اکاﺅنٹس ڈی کوڈ کر سکتی ہے جس کے بعد ان کے پیغامات کو نئی کلیدوں کے ساتھ متعلقہ شخص کو بھجوا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس ایپ کے ذریعے بھیجے جانے والے پیغامات انتہائی محفوظ ہوتے ہیں جنہیں انتظامیہ بھی نہیں دیکھ سکتی ۔ واٹس ایپ کی جانب سے ایک بلاگ میں بھی لکھا گیا ہے کہ اس ایپ کے ذریعے بھیجے جانے والے پیغامات صرف بھیجنے اور موصول کرنے والے کے علاوہ کوئی بھی نہیں دیکھ سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top