واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری

واٹس ایپ صارفین کو اسwhatsapp1 وقت کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے  جب اچانک کوئی انہیں کسی بھی چیٹ گروپ میں شامل کردیتا ہے۔ جس کے بعد بحالت مجبوری انہیں اس گروپ سے کنارہ کش ہونا مشکل ہوجاتا ہے۔ تاہم اب واٹس ایپ نے اس مسئلے حل نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس فیچر کی آزمائش واٹس ایپ کے آئی او ایس بیٹا ورژن میں ہورہی ہے۔

گروپ انوی ٹیشن نامی اس فیچر کو ڈبلیو اے بیٹا انفو نامی گروپ نے سب سے پہلے دیکھا اور اس فیچر کی بدولت صارفین کو ان کی مرضی کے بغیر کسی گروپ میں شامل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ اس فیچر کے تحت صارف کو تین آپشن ملیں گے جیسے ایوری ون کو منتخب کرنے سے اسے کوئی بھی واٹس ایپ گروپ میں شامل کرسکتا ہے۔

مائی کانٹیکٹس نامی آپشن سے اس صارف کے کانٹیکٹس(فون میں سیو نمبرز ہی) میں شامل افراد ہی اسے کسی گروپ کا حصہ بناسکیں گے جبکہ تیسرا نو باڈی کا آپشن ہے جس کے تحت گروپ ایڈمن گروپ میں شمولیت کے اس صارف کو ایک درخواست بھیجے گا جو 72 گھنٹے بعد ایکسپائر ہوجائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top