Saturday, October 31, 2020
Home سائنس و ٹیکنالوجی مفت خوروں کے لئے خوشخبری ، واٹس ایپ کی فیس ادا نہیں...

مفت خوروں کے لئے خوشخبری ، واٹس ایپ کی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی

whatکراچی، پاکستانی کنجوسوں اور مفت خوروںکے لئے خوشی کی خبر ی یہ ہے کہ واٹس ایپ کے استعمال کے ایک سال بعد بھی ایک ڈالر فیس ادا نہیں کرنا ہوگی ،واٹس ایپ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں سالانہ سبسکرپشن فیس لاگو نہیں کی جائے گی ۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ کے بزنس ڈویلپمنٹ کے وائس پریذیڈنٹ نیرج اروڑا نے واضح کیا ہے کہ یہ کوئی افواہ نہیں ہے بلکہ ترقی پذیر ممالک میں صارفین سے سالانہ فیس نہیں لی جائے گی ان ممالک میں بھارت بھی شامل ہے،کمپنی کا یہ فیصلہ اس وجہ سے سامنے آیا ہے کہ ان ممالک میں بہت ہی کم افراد کو کریڈیٹ یا ڈیبٹ کارڈ تک رسائی حاصل ہے۔

کمپنی کا یہ ایک طویل المدتی منصوبہ ہے کہ ابھی ان ممالک کے شہریوں کو بلا معاوضہ پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کی سہولت فراہم کی جائے اور جب یہ ممالک معاشی طور پر ترقی یافتہ ہوجائیں گے تو پھر ان سے فیس بھی وصول کی جائے گی۔

پاکستان میں اسمارٹ فون صارفین کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہے جن میں سے 66فی صد افراد واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں جوکہ آبادی کا صرف 7فی صد ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی رجسٹریشن کے وقت یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ استعمال کے ایک سال بعد آپ کو ایک ڈالر فیس ادا کرنا ہوگی اور اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ ’ہم اشتہارات نہیں چلاتے۔‘یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ واٹس ایپ کے دنیا بھر میں 50کروڑ سے زائد صارفین ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...