کراچی سندھ حکومت نے سال نو پر صوبے بھر میں ہوائی فائرنگ، موٹر سائیکل کی ون ویلنگ اور سائلنسر کے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی کا اطلاق اکتیس دسمبر کو ہوگا۔صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نو ٹی فکیشن کے مطابق سال نو پر شہری خصوصا نوجوان خوشی میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ریسنگ اور ہوائی فائرنگ کرتے ہیں، جس سے لوگ نہ صرف زخمی ہوتے ہیں بلکہ جان لیوا حادثات بھی پیش آتے ہیں۔اسی خدشے کے پیش نظر صوبے بھر میں سال نو پر ہوائی فائرنگ، موٹر سائیکل کی ون ویلنگ اور موٹر سائیکل اور کاروں کی ریس پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی کا اطلاق اکتیس دسمبر کو صوبے بھر میں ہوگا۔دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی