اتوار, مئی 28, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیملک میں عام انتخابات کب ہوں گے ؟ منظور وسان کی پیش...

ملک میں عام انتخابات کب ہوں گے ؟ منظور وسان کی پیش گوئی

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں عام انتخابات مئی اور جون کے درمیان ہوں گے۔سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اقتدار جانے کے بعد ذہنی مریض بن چکے ہیں۔منظوروسان نے پیش گوئی کی کہ مجھے ملک میں عام انتخابات مئی اور جون کے درمیان ہوتے نظر آرہے ہیں اور عام انتخابات پی ڈی ایم کے رضا مندی سے ہوں گے۔عمران خان کے حوالے سے مشیرزراعت نے کہا کہ کیسز سامنے آئیں گے تو عمران خان کو پریشانی کا سامنا ہوگا تاہم بلاول بھٹو وزیراعظم ضرور بنیں گے۔یاد رہے مشیر زراعت منظور وسان نے عمران خان کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا آئندہ انتخابات میں عمران خان نظر نہیں آتے ، جو اقتدار سے جاتا ہے وہ جلدی واپس نہیں آتا ، انتظار کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code