بدھ, فروری 8, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکھیلپری کوارٹر فائنل مرحلے میں کون کس کے مدِمقابل ہو گا؟

پری کوارٹر فائنل مرحلے میں کون کس کے مدِمقابل ہو گا؟

پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کی عالمی رینکنگ پر ایک نظراس ورلڈ کپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں راؤنڈ آف سکسٹین میں جگہ بنانے والی ٹیموں کا تعلق ہر برِاعظم سے ہے۔ اس میں افریقہ سے سینیگال اور مراکش ہیں تو ایشیا سے جاپان اور جنوبی کوریا نے جگہ بنائی ہے۔ آسٹریلیا بھی پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔شمالی امریکہ کی نمائندگی امریکی ٹیم کرے گی جب کہ جنوبی امریکہ سے ارجنٹائن اور برازیل پری کوارٹر فائنل کھیلیں گے، یورپ سے سب سے زیادہ آٹھ ٹیمیں پری کوارٹر فائنل میں پہنچی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن فرانس، پرتگال، اسپین ، نیدرلینڈز، پولینڈ ، کروشیا، سوئٹزرلینڈ اور انگلینڈ شامل ہیں۔ان ٹیموں کی اگر عالمی رینکنگ پر نظر ڈالی جائے تو کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے بارے میں تھوڑا سا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ برازیل کی ٹیم پہلی پوزیشن پر ہونے کی وجہ سے فیورٹ ہے جب کہ تیسرے نمبر پر ارجنٹائن، چوتھے پر فرانس اور پانچویں پر انگلینڈ براجمان ہے۔اسپین، نیدرلینڈز اور پرتگال کی ٹیمیں ساتویں، آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں جب کہ کروشیا کا 12واں، سوئٹزرلینڈ کا 15واں اور امریکہ کا سولہواں نمبر ہے۔سینیگال کی ٹیم اس وقت 18ویں پوزیشن پر ہے جب کہ مراکش 22ویں اور جاپان24 ویں نمبر پر موجود ہے۔پولینڈ اور جنوبی کوریا کا بالترتیب 26واں اور 28 واں نمبر ہے جب کہ پری کوارٹر فائنل میں کون سی ٹیم کس کے مدمقابل ہو گی؟اس وقت جتنی ٹیموں نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے، اس میں سے پانچ اس سے قبل کم از کم ایک بار ورلڈ کپ جیت چکی ہیں جب کہ 11 ٹیمیں اب بھی اپنی پہلی ٹرافی کا انتظار کررہی ہیں۔جو ٹیمیں دوسرے راؤنڈ میں پہنچ چکی ہیں، ان میں گروپ اے سے نیدرلینڈز اور سینیگال، گروپ بی سے انگلینڈ اور امریکہ ، گروپ سی سے ارجنٹائن اور پولینڈ اور گروپ ڈی سے فرانس اور آسٹریلیا شامل ہیں۔گروپ ای سے جاپان اور اسپین، گروپ ایف سے مراکش اور کروشیا، گروپ جی سے برازیل اور سوئٹزرلینڈ جب کہ گروپ ایچ سے پرتگال اور جنوبی کوریا نے دوسرے مرحلے کے لیے کوالی فائی کیا ہے۔اس لحاظ سے ٹورنامنٹ کا پہلا پری کوارٹر فائنل ہفتے کی شب رات آٹھ بجے نیدرلینڈز اور امریکہ کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ دوسرے پری کوارٹر فائنل میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب رات 12 بجے ارجنٹائن اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔اتوار ہی کو رات آٹھ بجے دفاعی چیمپئن فرانس اور پولینڈ کی ٹیمیں اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے تیسرے پری کوارٹر فائنل میں میدان میں اتریں گی جب کہ سینیگال اور انگلینڈ کی ٹیمیں اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات 12 بجے چوتھے پری کوارٹر فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔ایونٹ کا پانچواں پری کوارٹر فائنل پیر کو آٹھ بجے جاپان اور کروشیا کے درمیان ہوگا جب کہ اسی رات بارہ بجے چھٹا کوارٹر فائنل جنوبی کوریا اور برازیل کے درمیان کھیلا جائے گا۔منگل کو آٹھ بجے ساتویں پری کوارٹر فائنل میں مراکش کا مقابلہ سابق عالمی چیمپئن اسپین سے ہوگا جب کہ اس مرحلے کا آخری میچ منگل اور بدھ کی درمیانی رات پرتگال اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ویں پوزیشن پر موجود آسٹریلیا پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی سب سے نچلے نمبر کی ٹیم ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code