Wednesday, October 28, 2020
Home خصوصی رپورٹس وائی فائی لگاو! کاروبار چمکاو (عبدالولی خان )

وائی فائی لگاو! کاروبار چمکاو (عبدالولی خان )

24/7wifi 02آن لائن رہنا اسمارٹ فون رکھنے والے ہر شخص کی ضرورت بن گیا ہے، گھر ہو یا دفتر ،کوشش تو یہی ہوتی ہے کہ فیس بک کے اسٹیٹس چیک کرتے رہیں یا پھر صورتحال پر کچھ نہ کچھ ٹوئٹ کر دیا جائے۔ دفاتر اور گھروں میں تو یہ مسئلہ وائی فائی کنیکٹیوٹی نے حل کردیا لیکن صرف عوامی تفریحی مقامات کے لئے تھری جی کے اخراجات برداشت کرنا نئی نسل کی اکثریت کے لئے آسان نہیں۔ کراچی کے متعدد شاپنگ مالز میں وائی فائی کی سہولت موجود ہے اور گاہگوں کے مزاج کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف شاپنگ مالز میں موجود فوڈ کورٹس اور ریسٹورینٹس میں بھی وائی فائی کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے ۔
ریسٹورینٹس میں وائی فائی کی سہولت کی اہم وجہ منیجر یا مالک کے پاس اپنا اسمارٹ فون ہونا ہے جب وہ خود اس کے مزے اڑاتے ہیں تو گاہکوں کو بھی اس کی اجازت ہوتی ہے۔ متعدد ریسٹورینٹس میں وائی فائی کا پاس ورڈ نہیںہوتا لیکن بعض ریسٹورینٹس میں ویٹر یا منیجر سے معلوم کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ بڑے ہوٹلوں میں مختلف ہالز اور ڈائننگ ایریاز میں وائی فائی کی سہولت میسر ہوتی ہے۔
wifi03پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کی منیجرپی آر ماہ نور زیدی نے کراچی اپڈیٹس ڈاٹ کام کے سوال کے جواب میں بتایاکہ دنیا بھرمیں ہوٹل انڈسٹری اپنے کلائنٹس کو وائی فائی کنیکٹیویٹی فراہم کرتی ہے تو ہم بھی اسی ٹرینڈ کو لے کر چل رہے ہیں، یقینی طور پر آج کے آئی ٹی دور میں وائی فائی کی مدد سے دنیا میں رابطے میں رہتے ہیں، خواہ وہ اسکائپ ہو یا ای میل چیکنگ یا سوشل میڈیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہمارے پورے ہوٹل میں وائی فائی پر پاس ورڈ نہیں ہے اور یہ ہماری اپنے کلائنٹس کو اچھی سروس کی فراہمی کا انداز ہے۔ ڈیفنس فیز 6خیابان شہباز میں موجود ’دیسی ‘ ریسٹورینٹ کی رسپشن پر موجود سکندر نے کراچی اپڈیٹس ڈاٹ کام کو بتایا کہ کسٹمرز کو وائی فائی کی سہولت دیتے ہیں اور ہمارے پاس آنے والے گاہکوں کی 70فی صد سے زیادہ تعداد وائی فائی کی سہولت چاہتے ہیں اور نئے گاہک ہم سے پاس ورڈ پوچھتے ہیں جبکہ یہاں مستقل آنے والوں کے پاس پاس ورڈ محفوظ ہوتا ہے۔کلفٹن میں واقع کیفے سوزین کی منیجر رابعہ سہیل نے بتایا کہ وائی فائی کی سہولت کی فراہمی سے گاہکوں کو فائدہ تو ہوتا ہے لیکن اس سے زیادہ فائدہ ہمارا ہوتا ہے کہ وہ فوراً ہی اپنی تصاویر کھینچ کر اپ لوڈ کر دیتے ہیں جو کہ ہماری پبلسٹی ہے ، ساتھ ہی وہ لوکیشن میپ بھی اپ لوڈ کرتے ہیں کہ اپنے دوستوںکو بتا سکیں کہ وہ اس وقت کہاں ہیں تو اس سے ہمارا کاروبار مزید وسیع ہوتا ہے ، یقینی طور پر یہ تشہیر کا ایک سستا اور موثر طریقہ ہے ۔
52faeec1f2711دوستوں کے ساتھ ہوٹلنگ کے شوقین تدریس کے شعبے کے وابستہ آصف خان نے کراچی اپڈیٹس ڈاٹ کام کے سوال کے جواب میں کہاکہ عموماً سوشل میڈیا یا دیگر نوٹیفیکیشنز چیک کرنے کا ٹائم نہیں ملتا تو یہ بہتر وقت ہوتا ہے کہ غیر تعمیری سرگرمیوں میں صرف کردیا جائے، انہوںنے مزید کہا کہ نوجوانوں کے لئے اس کی اہمیت زیادہ ہے جب وہ اپنے ساتھیوں کو اپنی ایکٹیویٹیز کے بارے میں بتاتے ہیں کہ کہاں گئے اور کیا کھایا اور ساتھ ہی تصاویر بھی اپ لوڈ کر دیتے ہیں۔ خاتونِ خانہ ثمرین شفیق کا کہنا تھا کہ جب گھر یا دفتر میں وئی فائی ہوتا ہے تو کوئی جگہ سکون کے لئے بھی ہونی چاہیے لہٰذا کھانے کے دوران ٹوئٹس اور اسٹیٹس اپ ڈیٹ نہ ہی ہو تو بہتر ہے۔گریجویشن کی طالبہ سندس وسیم نے وائی فائی کو ریسٹورینٹس اور ہوٹزلز کے لئے لازم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب ہم کھانا کھانے جا رہے ہیں تو ہمارے دوستوں کو معلوم ہوان چاہیے ہم نے کیا کھایا اور کہاں گئے اور جب وہیں بیٹھے بیٹھے کوئی تصویر اپ لوڈ کرو اور اس پر فوری کمنٹس آنا شروع ہو جاتے ہیں تو کھانے کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔ سماجی کارکن اور ماس کمیونیکیشن کے طالبعلم ابراہیم عباس نے کہاکہ وائی فائی مفید ہے لیکن اس کی وجہ سے کھانا سکون سے نہیںکھایا جاتا توجہ بٹ جاتی ہے اور ہم دوستوں کے ساتھ کھانے کا مزہ نہیں اٹھا سکتے۔
wifi 01وائی فائی کنکشن کے حوالے سے سوشل میڈیا ایکسپرٹ سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھاکہ وائی فائی کی سہولت سے ریسٹورینٹس اپنے فیس بک پیج کے لائیکس میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں، مینو کارڈ پر کسی پروموشن کے بارے میںلکھ دیا جائے یا پیج لائیک کرنے پر 5 سے 10فی صد ڈسکاﺅنٹ کی پیش کش کی جائے تو بھی فین پیج کی مقبولیت بڑھ سکتی ہے۔ جبکہ اسے گاہکوں سے مستقل رابطے میں رہنے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور ،مستقبل میں پیش جانے والی پروموشنز، ڈسکاﺅنٹس، نئی ڈشز سمیت ریسٹورینٹ میں منائے جانے والی کسی خاص تقریب کے بارے میں بھی ان کو بتایا جا سکتا ۔جس سے لازمی طور پر ریسٹورینٹ کے بزنس میں اضافہ ہوگا۔ گاہکوںکے ای میل ایڈریس کی مدد سے ان کو ’شکریہ‘کا ای میل یا ای کارڈ بھی بھیجا جا سکے گا۔ ایسا صرف سوشل وائی فائی کی بدولت ہی ممکن ہو سکا ہے اور مارکیٹنگ کا سارا دار و مدار صحیح وقت میں درست وقت میں مطلوبہ افراد تک اپنا پیغام موثر انداز میں پہنچانا ہے اور جب آپ کے پاس آپ کے گاہک کی معلومات آگئی ہے تو مشکل کام تو حل ہو گیا۔
waliazeemi@yahoo.com

1 COMMENT

  1. بہت اعلیٰ۔ ہوٹلز میں وائی فائی خود ہوٹلز کی تشہیر ہے۔ یہ تو مجھے آج پتہ چلا ہم ہوٹلزمیں بیٹھ ہولزمیں مفت میںتشہیر کرتے ہیں۔ 🙂

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...