کراچی ماہرموسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ نئے سال کا آغاز پاکستان میں سردی کی لہر سے ہوگا۔، ہفتے کے اختتام پر سرد ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگا۔ گلگت سےکراچی تک یخ بستہ ہوائیں تمام علاقوں کو لپیٹ میں لے لیں گی، لیکن سرد ہواؤں کا زیادہ زور بلوچستان میں رہے گا۔نجی چینل کے مطابق 2 روز بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر جائے گا۔ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی اور میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں داخل ہوں گی