تحریر: عارف رمضان جتوئی
کراچی میں سردی ایسی بڑھی بڑھتی چلی گئی، حتی کہ بارش بھی ہوئی تو اس میں بھی اولے پڑ گئے، اس وقت کراچی میں سردی جس شدت سے بڑھی اس شدت سے گرم کپڑوں اور ڈرائی فروٹ کا استعمال بھی بڑھ چکا ہے.آج کی تصویری جھلکیوں میں کچھ ایسے مناظر دیکھنے کو ملیں گے جس میں شہری سردی سے بچنے کے لیے اقدامات کیسے کرتے ہیں.
دکاندار نے سردی کے باعث کمبل دکان سے باہر لٹکائے ہوئے ہیں
لنڈا مارکیٹ میں سردی کے باعث شہری گرم کپڑے خرید رہےہیں
لنڈا مارکیٹ میں سردی کے باعث شہری گرم کپڑے خرید رہےہیں
خواتین اور مرد ریڑھی والے سے بند اور کپڑے کے گرم جوتے خرید رہے ہیں
ایک بچہ گرم کپڑے کی ریڑھی پر بیٹھ کر لنڈے کے مال میں سے جھانٹی کر رہا ہے
سردی کی آمد کے ساتھ منگ پھلی کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے، ایک خاتون منگ پھلی بیچ رہی ہے
ریڑھی والا ڈرائی فروٹ رکھ کر خریدار کا انتظار کررہا ہے
دکاندار خریدار کو بادام کی کوالٹی چیک کررہا ہے
دکاندار خریدار وں کو اخروٹ بیچتے ہوئے
شہری ٹھنڈ کی وجہ سے آگ جلا کر ہاتھ گرم کررہے ہیں
سردی کے بڑھتے ہی گرم پانی کے لیے گیزرکی دکان پر گیزر لائن میں رکھے ہوئےہیں
سردی میں مچھلی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے، مچھلی فروپ علاقے میں گھوم کر مچھلی بیچ رہا ہے
پیر کی صبح ہونے والی بارش کے دوران گرنے والی برف کے اولے
کراچی میں پیر کی صبح ہونے والی بارش، ایک شہری بارش کے دوران گرنے والے برف کے اولے دیکھا رہا ہے