Tuesday, January 26, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

گلشن اقبال، گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی زخمی

 شہر میں امن وامان کی صورت حال خراب، گلشن اقبال موتی محل کے قریب شاپنگ مال کے سامنے گاڑی پر فائرنگ سے میاں بیوی...

پاکستان ریلوے کا آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا

سسٹم کی خرابی یا پھر بکنگ کا رش، پاکستان ریلوے کی آن لائن بکنگ کا نظام بیٹھ گیا، شہریوں کو آن لائن بکنگ کرانے...

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے حلیم عادل شیخ کی ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی ملاقات، دونوں رہنمائوں میں ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورت...

کورنگی میں غیرقانونی عمارت،ایس بی سی اے بے بس

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کورنگی میں غیرقانونی عمارت کو گرانے کاکام اچانک روک دیا، علاقہ مکینوں کے مطابق ایس بی سی اے کے...

بجلی کی وائرلیس ترسیل کا تجربہ کامیاب

WIRELESSELECTRIC1ٹوکیو: جاپانی سائنسدانوں نے بجلی کی وائر لیس ترسیل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے اور اس انقلابی ٹیکنالوجی پر کام شروع کردیا ہے جو دنیا سے بجلی کی کمی کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم کر سکتی ہے۔ جاپان کے ممتاز سائنسی ادارے جاپان ایروسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی نے مائیکرو ویوز کے ذریعے برقی توانائی کو 1.8 کلومیٹر کے فاصلے تک منتقل کرکے بہت بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یہ بجلی بغیر تار کے ایک جگہ سے دوسری جگہ غیر معمولی کامیابی کے ساتھ منتقل کی گئی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کا اصل فائدہ یہ ہے کہ خلاء میں موجود لامتناہی شمسی توانائی کو ضرورت کے مطابق زمین پر منتقل کیا جاسکے گا جس کے نتیجے میں زمین پر بجلی کی فراوانی ہوجائے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل کے لیے زمین سے تقریباً 36 ہزار کلومیٹر کی دوری پر خلا میں شمسی پینل اور انٹینے پہنچائے جائیں گے جو شمسی توانائی کو زمین پر منتقل کریں گے۔ ابھی یہ ٹیکنالوجی ابتدائی مراحل میں ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ 2040ء تک اس کی عملی شکل ہمارے سامنے ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat