Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

ودہولڈنگ ٹیکس پر تاجر آل پارٹیز کانفرنس کا آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان

karachiکراچی، بینک چیکوں پر وڈہولڈنگ ٹیکس کے مسئلہ پر حکومتی ہٹ دھرمی کے خلاف تاجر آج اسمال ٹریڈرز آرگنا ئزیشن کے زیرِ اہتمام وڈہو لڈنگ ٹیکس Kالیکٹرک کی دھاندلی اور بد انتظامی کے مسئلہ پر کراچی پریس کلب میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کیا جائے گی۔ جس میں ملک کے سیاسی اور تاجر رہنما ءغور کر نے کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔جدو جہد مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی ۔IMF کے ایجنڈے نے ملک کے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔عوام روٹی ،بجلی اور پانی کے لیے تڑپ رہے ہیں ۔لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کے باعث آدھا ملک پانی میں ڈوب گیا ہے ۔حکمران اپنی عیاشیاں ختم کر نے کے بجائے عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ لاد رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار منگل کو اسمال ٹریڈرز کے رہنماﺅں محبوب اعظم ،محمود حامد ،شوکت ربانی ،محمد نذیر ،بابر بنگش ،عثمان شریف ،ماجد خان ،معراج الدین ،محمد ربانی، عارف پیر محمد اور دیگر نے کراچی وسطی اور شر قی کی مارکیٹوں میں دورے کے مو قع پر تاجروں سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اسمال ٹریڈرز کے رہنماﺅں نے گلبہار ،لیاقت آباد ،پٹیل پاڑہ ،گلشن اقبال ،بہادرآباد اور جمشید روڈ کی مارکیٹوں میں تاجروں سے رابطے کیے اور حکومت کی پالیسیوں کو مسترد کر تے ہوئے بھر پور جدو جہد کے عزم کا اعلان کیا۔اسمال ٹریڈرز کے مرکزی جنرل سیکریٹری محبوب اعظم نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑ ھانا چاہتی ہے تو ملک کے جاگیر داروں اور وڈیروں کی آمدنیوں پر ٹیکس عائد کرے ۔عوام تو پہلے ہی 100روپے مو بائل بیلنس پر 24روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں ۔دنیا کے کسی ملک میں بھی ٹیکس کی شرح 24فی صد نہیں ہے ۔کراچی کے صدر محمود حامد نے کہا کہ تاجروں کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا،GSTاور ٹیکس سروے کے خلاف چلنے والی تحریکیں لو گ بھول جائیں گے۔

Open chat