Saturday, October 24, 2020
Home کھیل کھیلوں کا انعقاد معاشرے میں قیام امن کی ضمانت ہے،وہرہ

کھیلوں کا انعقاد معاشرے میں قیام امن کی ضمانت ہے،وہرہ

19-10-2016eکراچی ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کسی بھی معاشرے میں قیام امن اور پیغام امن پھیلانے کی ضمانت ہوتی ہے۔ کیونکہ کھیل انسان کے درمیان محبت، اور باہمی تعلقات کو فروغ دیتے ہیں ۔ وہ اسپورٹس مینجمنٹ سسٹم کے زیر اہتمام عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد میں منعقدہ اسپورٹس گالہ کی افتتاحی تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی حاضرین سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے اسپورٹس مینجمنٹ سسٹم کی جانب سے نئی نسل کو صحتمندانہ سرگرمیوںمیں مشغول رکھنے کیلئے کی جانیوالی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی خدمات خراج تحسین کی مستحق ہیں۔ارشد وہرہ نے مزید کہا کہ سرکاری اسکولوں کے بچے کسی بھی طرح سے پرائیویٹ اسکولوں کے بچوں سے کم نہیں ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ سرکاری اسکولوں کے بچوں کی پزیرائی کی جائے اور انہیں تعلیمی اورکھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے مواقع فراہم کئے جائیں انہوں نے اسپورٹس منیجمنٹ سسٹم کی اس ایونٹ کے انعقاد میں سرکاری اسکولوں (DMC,KMC) شمولیت کو سراہا۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ نئی نسل کو مثبت سرگرمیوںمیں مشغول رکھنا دراصل انہیں برائیوں اور منفی سرگرمیوں سے بچانا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...

شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دے دیا

کراچی: وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دیدیا اور کہا کہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا...