Saturday, October 24, 2020
Home کھیل پاکستانی ویمنزٹیم کوپہلے ون ڈے میں شکست کاسامنا

پاکستانی ویمنزٹیم کوپہلے ون ڈے میں شکست کاسامنا

women-cricket-teamکراچی، نیوزی لینڈ نے پاکستانی ویمز ٹیم کو پہلے ایک روزہ میچ میں باآسانی آٹھ وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔لنکن میں کھیلے گئے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درسٹ ثابت ہوا۔نیوزی لینڈ کی باؤلنگ کے سامنے پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور نین عابدی اور اسماویہ اقبال کے سوا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکا۔نین عابدی اور اسماویہ نے 49، 49 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کو 156 رنز کے مجموعے تک رسائی دلائی لیکن بقیہ کوئی کھلاڑی دہرے ہندسے تک بھی رسائی حاصل نہ کر سکا ،جواب میں نیوزی لینڈ کی اوپنرز سوزی بیٹس اور سیم کرٹس نے اپنی ٹیم 14ویں اوور میں سنچری اسٹینڈ فراہم کر کے میچ کا فیصلہ کردیا۔نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم نے 23 اوورز میں ہدف تک رسائی حاصل کر کے میچ میں آٹھ وکٹ سے فتح اپنے نام کر لی۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 11 نومبر کو ہو گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...

شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دے دیا

کراچی: وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دیدیا اور کہا کہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا...