Tuesday, November 24, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خداداد کالونی ،گودام کی بالائی منزل پر آتشزدگی

خداداد کالونی میں گودام کی بالائی منزل میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی گاڑیاں روانہ، ریسکیو ذرائع...

نکاسی کی 936 میں سے781شکایات کا ازالہ کردیا،واٹربورڈ

واٹربورڈ نے شہر کے مختلف علاقوں سے موصولہ فراہمی ونکاسی آب کی 700سے زائد شکایات کا ازالہ...

ریسٹورنٹس میں ان ڈورڈائننگ پر پابندی عائد

ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ پر پابندی عائد، کمشنر کراچی نے ریسٹورنٹس کے حوالے سے تمام ڈپٹی...

سی ویو پر سائیکلنگ کرنے والوں کے خوش خبری

سی ویو پر سائیکلنگ کرنے والوں کے خوش خبری، کنٹونمنٹ بورڈ نے سی ویو پر تین کلو میٹر...

پاکستان میں ورڈ پریس پرپابندی؟ صارفین پریشان

wordpress320x180بلاگنگ کے مشہور عالمی پلیٹ فارم WordPress.com تک اچانک رسائی ختم ہو جانے پر پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین حیران ہیں۔
یہ ویب سائٹ اتوار کو انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کچھ بڑی کمپنیوں پر دستیاب نہیں تھی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واضح نہیں کیا کہ آیا یہ پابندی سرکاری ہے یا نہیں۔
قیاس آرائیوں کے مطابق، ویب سائٹ کو یوم پاکستان پریڈ کی سیکورٹی تیاریوں کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔ تاہم، ان اطلاعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
پی ٹی اے ترجمان نے رابطہ کرنے پر اس حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ ورڈ پریس انٹرنیٹ صارفین کو آسان طریقہ سے ذاتی ویب سائٹس بنانے میں مدد کرتا ہے۔ پاکستان میں ہزاروں صارفین اور کاروبار ورڈ پریس کو اپنے بلاگز اور ویب سائٹس کی ہوسٹنگ کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

Open chat