Sunday, October 25, 2020
Home کھیل ورلڈکپ: آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 130رنزپر ٹھکانے لگا دیا

ورلڈکپ: آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو 130رنزپر ٹھکانے لگا دیا

australiawon270x160320x180ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو باآسانی سات وکٹوں سے شکست دے دی، مچل اسٹاک کو چار وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ہوبارٹ میں ورلڈکپ گروپ اے میں اسکاٹ لینڈ کیخلاف آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا۔ آسٹریلوی بولرزنے اسکاٹ لینڈ کو پچیس اعشاریہ چاراوورز میں ایک سو تیس رنزپرٹھکانے لگادیا۔ چارکھلاڑی کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے۔ آسٹریلیا کےمچل اسٹارک نےچار اورپیٹ کمنزنے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ایک سواکتیس رنزہدف کے تعاقب میں کپتان مائیکل کلارک نے ایرون فنچ کے ساتھ اننگ آغاز کیا۔ فنچ صرف بیس رنزبناسکے۔ کلارک اورشین واٹسن نے دوسری وکٹ کی شراکت میں اٹھاون رنزبنائے۔ واٹسن چوبیس اور کلارک سینتالیس رنزبناکر آوٹ ہوئے۔ جس کے بعد بارش کی وجہ سے ڈیڑھ گھنٹے کھیل رکا رہا۔ دوبارہ کھیل شروع ہونے پرآسٹریلیا نے مطلوبہ انتالیس رنز دواوورز میں بنالئے۔ اورپندرہ اعشاریہ دواوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پرہدف عبور کرلیا۔ آسٹریلیا نے سات وکٹوں کی فتح سےگروپ اے میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ چاروکٹیں لینے والے مچل اسٹارک کومین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...