Friday, October 23, 2020
Home Trending ورلڈکپ، بھارت نےآئرلینڈ کوآٹھ وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈکپ، بھارت نےآئرلینڈ کوآٹھ وکٹوں سے شکست دے دی

worldcup 2015aبھارت نےآئرلینڈ کوآٹھ وکٹ سےہراکرورلڈکپ کرکٹ میں مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی، دوسوساٹھ رنزکےہدف کاتعاقب انڈیانےسینتیس ویں اوور میں پوراکیا۔کیوی شہرہیملٹن میں کھیلےگئے میچ میں آئرلینڈنےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کافیصلہ کیا،پندرہویں اوورمیں نواسی رنزکی پارٹنرشپ نے آئرش ٹیم کوعمدہ آغازفراہم کیا،اوپنرزپال اسٹرلنگ بیالیس اورولیم پورٹرفیلڈ سڑسٹھ رنزبناکرآوٹ ہوئے،ایک مرحلےپرآئرلینڈکااسکورتین وکٹوں پردوسوچھ رنزتھالیکن آخری دس اوورزمیں ان کی سات وکٹیں صرف تریپن رنزپرگرگئیں،نیل اوبرائن پچھتررنزبناکر نمایاں رہے،بھارت کی طرف سےمحمدشامی نےسب سےزیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔دوسوساٹھ رنزکے تعاقب میں بھارت کی جانب سےروہت شرمااورشیکھردھون نےایک سوچوہتررنزکا عمدہ آغازفراہم کیا،شرماچونسٹھ رنزبناکرآوٹ ہوئے، شیکھردھون نےاپنےکیرئیرکی آٹھویں اوررواں ورلڈکپ کی دوسری سنچری اسکورکی،وہ سورنزبناکرآوٹ ہوئے، ویرات کوہلی اوراجنکیاراہینےنے چوتھی وکٹ پرستررنزجوڑکربھارت کوآٹھ وکٹ سےفتح دلوادی، کوہلی چوالیس اورراہینےتینتیس رنزبناکرناٹ آوٹ رہے۔ دھون کو سنچری کے عوض مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...