Thursday, October 22, 2020
Home کھیل ورلڈ کپ: سری لنکا نے اسکاٹ لینڈ کو 148 رنز سے...

ورلڈ کپ: سری لنکا نے اسکاٹ لینڈ کو 148 رنز سے شکست دیدی

singakaraہوبارٹ: سری لنکا کی ٹیم نے اپنے آخری گروپ میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 148 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ شروع کی تو لہیرو تھری مانے صرف چار رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد تلکارتنے دلشان اور کمار سنگاکارا نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 195 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کے بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔ دلشان آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے جو 104 رنز بنانے کے بعد جوش ڈیوی کی وکٹ بنے۔ دوسرے اینڈ سے سنگاکارا نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی، اس دوران انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں لگاتار چار سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ 244 کے اسکور پر مہیلا جے وردمے اور سنگاکارا یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے، سنگاکارا نے 124 رنز ی اننگ کھیلی۔ اس کے بعد اینجلو میتھیوز اور کشال پریرا نے تیز رفتاری سے بلے بازی کی اجس کی بدولت سری لنکا نے 50 اوورز میں نو وکٹ کے نقصان پر 363 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔ میتھیوز نے 51 جبکہ پریرا نے 24 رنز بنائے۔ جواب میں اسکاٹ لینڈ کی کمزور ٹیم شروع سے ہی بڑے ہدف کے دباؤ میں نظر آئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی۔ 60 رنز بنانے والے میٹ مچن اور 70 رنز بنانے والے مریسٹن موم سین کے سوا کوئی بھی بلے باز متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا اور پوری اسکاٹش ٹیم 215 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ سری لنکا نے 148 رنز سے فتح حاصل کر کے ورلڈ کپ میں چوتھی کامیابی بٹوری جبکہ وہ پہلے ہی کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ سنگاکارا کو ان کی شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...