Tuesday, October 20, 2020
Home خصوصی رپورٹس پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خوراک کا عالمی دن منایا جارہا...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خوراک کا عالمی دن منایا جارہا ہے

foodday300x160320x180کراچی، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خوراک کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے منائے جانے والے اس دن کا مقصد عالمی سطح پر خوراک کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے عالمی ادارہ خوراک و زراعت نے انیس سو پینتالیس میں خوراک کا عالمی دن منانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد اقوام متحدہ کے زیر اہتمام خوراک کا عالمی دن ہر سال سولہ اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ اس سال خوراک کے عالمی دن کو بھوک کے خلاف اتحاد کے طور پر منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ضرورت سے زائد میسر خوراک کے حامل افراد کو اس بات کا احساس دلانا ہے کہ وہ طبقاتی فرق کو مٹاتے ہوئے دوسروں کا بھی خیال رکھیں۔ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں جبکہ پاکستان میں مہنگائی کے باعث غریب افراد اپنی آمدنی کا ستر فیصد خوراک پر خرچ کرنے پر مجبور ہیں۔عالمی ادارہ خوراک کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے بھوک کا شکار غریب ممالک کو مالی امداد فراہم نہیں کی جارہی۔ افریقی و مشرق وسطیٰ کے وہ ممالک جو خانہ جنگی، ایڈز اور ٹی بی کے عذاب میں مبتلا ہیں وہاں بھوک کا شکار افراد کی تعداد میں رواں سال تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب...

سندھ کی مختف مارکیٹوں سے 955 کورونا کیسز رپورٹ

محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران مارکیٹوں، دفاتر، ہوٹلوں اور ڈینگی و پولیو کے رضاکاروں سمیت 2087 افراد...

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،

سندھ حکومت کا کیپٹن صفدر کے واقعے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان،مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ 3...

یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،مرادعلی شاہ

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ کہ یہ کراچی کی تاریخ کاسب سےبڑاجلسہ تھا،جلسے کے بارے...