Friday, October 30, 2020
Home Trending آج عالمی یوم نگرانیِ آب منایا جارہا ہے

آج عالمی یوم نگرانیِ آب منایا جارہا ہے

world-waterپانی کی اہمیت و افادیت سے کسی کو انکار نہیں کیونکہ پانی کے بغیر زندگی کا وجود ناممکن ہے۔ آبادی میں اضافے، معاشی ترقی اور علاقائی سطح پر بدلتے ہوئے اقدار دنیا میں شفاف پانی کے محدود ذخائر پر دسترس کے لئے سخت مقابلہ بازی کے رجحان کو فروغ دے رہے ہیں۔ ماہرین کی پیشگوئی کے مطابق مستقبل میں بین الاقوامی سرحدوں کے قریب موجود آبی گزرگاہوں پر تنازعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شفاف پانی کے ذخائر کو بچانے اور معاشی سطح پر پانی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے دو ہزار تین میں امریکہ کلین واٹر فاو¿نڈیشن نے ورلڈ واٹر مانیٹرنگ ڈے منانے کا اعلان کیا۔

پہلے یہ دن مختلف تاریخوں میں منایا جاتا رہا تاہم دو ہزار سات میں اٹھارہ ستمبر کا دن منتخب کرلیا گیا۔ اس دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانی کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لئے مختلف سیمینارز اور پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس دن کو منانے کا مقصد آبی ذخائر اور ان کی حفاظت کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...