Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں کاروبار سندھ کے مالی بحران پر قابو پانے کیلئے ورلڈ بینک نے50 ملین...

سندھ کے مالی بحران پر قابو پانے کیلئے ورلڈ بینک نے50 ملین ڈالرز کی گرانٹ منظور کر لی

World-Bank1کراچی: سندھ کے مالی بحران پر قابو پانے کیلئے ورلڈ بینک نے50 ملین ڈالرز کی گرانٹ منظور کرلی۔ قرضہ سندھ پبلک مینجمنٹ ریفارمر پروجیکٹ پر عملد در آمد ، سیلز ٹیکس کی وصولی کی بہتری اور بجٹ خسارے کو توازن میں رکھنے کیلئے دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پبلک سیکٹر کی اصلاح اور انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانے اور مطلوبہ نتائج کے حصول میں40ملین ڈالر خرچ کئے جائیں گے جبکہ مکینکی مدد فراہمی کیلئے10 ملین ڈالر مختص کئے گئے ہیں معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی بینک کے کنٹری کوڈائریکٹر رشید بن مسعود نے کہا کہ اس منصوبے سے سندھ ریونیو بورڈ کا شعبہ جدید ٹیکنا لوجی کی صلاحیت حاصل کرے گا اس کے ساتھ ہی ریونیو جمع کرنے والے عملے کی بھرتی، آٹو مشین میں اضافہ، آڈیٹنگ کے عمل میں بہتری اور نگرانی و ٹرانسپرنسی میں بھی مدد ملے گی انہوں نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے چار اصلاحات پر مبنی ہے جن میں ٹیکس آمدنی میں اضافہ، پبلک فنانس منیجمنٹ کی اصلاح پبلک پروکیوریمنٹ میں میرٹ اور پورٹ فولیوسسٹم کی بحالی ہے۔ جبکہ ورلڈ بینک کی معاونت کرتے ہوئے یورپی یونین نے بھی پانچ سال کی مدت کیلئے سندھ پبلک سیکٹر کو تکنیکی اصلاحات میں مدد کیلئے7ملین یورو کی گرانٹ دینے کا وعدہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...