Sunday, November 29, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

پلاسٹک آلودگی ( کرن اسلم)

اگر آپ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو آپ کو کسی نہ کسی صورت میں پلاسٹک کی اشیا ضرور ملیں گی۔ مثال کے طور...

بہادرآباد، ڈکیتی کی بڑی واردات،شہری40 لاکھ روپے سے محروم

بہادرآباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات، شہری 40 لاکھ روپے سے محروم، ذرائع کے مطابق بہادرآباد شاہ...

میئر کراچی کے پاس اختیارات نہیں تھے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ پیغام...

اسٹیل مل کی نجکاری، ملازمین کو معاوضہ کی ادائیگی کا اعلان

حکومت نے اسٹیل مل کی نجکاری کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے...

عدالتی احکامات بے اثر‘ پولیس اور انتظامیہ وائے ایم سی اے سے قبضہ ختم کرانے میں ناکام

Pakistan-Karachi-LocalGovernment-Administrators_7-19-2013_110132_lسندھ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود سندھ پولیس اور ڈپٹی کمشنرساﺅتھ وائے ایم سی اے اسکول قبضہ مافیا سے خالی کرانے میں ناکام ہوگئے، عدالت عالیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ساﺅتھ محمدسلیم راجپوت‘ ڈی آئی جی ساﺅتھ اورناظرہائیکورٹ کووائے ایم سی اے اسکول پرقبضہ ختم کرانے کاحکم دیا ہے جبکہ عدالتی احکامات کے باوجود پولیس اورڈپٹی کمشنر ساﺅتھ تاحال کوئی عملدرآمدنہیں کرواسکے جبکہ قابض ٹھیکیدارکی جانب سے اسکول کوشادی ہال بناکرتقریبات کاسلسلہ تاحال جاری ہے، اسکول کے کلاس رومز کواسٹوررومز بنارکھا ہے ،سندھ حکومت اورپولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کے دعوﺅں کے برعکس موسم سرماکی تعطیلات کے بعد تاحال ریڈزون میں واقع وائے ایم سی اے اسکول میں تدریسی عمل شروع نہیں ہوسکا۔جہاں ایک طرف طلبہ کی تعلیمی سال برباد ہونے کاخدشہ ہے وہیں دوسری جانب قابض ٹھیکیدارکی جانب سے جاری سرگرمیوں کے باعث طلبہ اوراساتذہ کی زندگیاں بھی داﺅپرلگی ہوئی ہیں جبکہ اس تمام صورتحال میں پولیس اور شہری انتظامیہ کی بھی قسم کی کارروائی سے قاصر نظرآتی ہے ۔واضح رہے کہ پشاورکے آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کے حملوں کے بعد تعلیمی اداروں میں مزیدحملوں کے خدشات کے پیش نظرسیکورٹی انتظامات سخت کئے جارہے ہیںجبکہ ریڈزون میں ہونے کے باوجود وائے ایم سی اے اسکول دہشت گردوں کاآسان ہدف بن سکتا ہے، سیکورٹی اداروں کی جانب سے کمیونٹی اسکولوں کو پہلے ہی دہشت گردی کے حوالے سے حساس قراردیاجاچکاہے۔ دوسری جانب اسکول کے طلبہ ‘والدین اوراساتذہ نے اسکول پرقبضے کیخلاف شدید احتجاج کیاہے، اسکول کے پرنسپل کاکہناہے کہ ڈی آئی جی ساﺅتھ ‘ ڈپٹی کمشنر ساﺅتھ اور ہائیکورٹ کے ناظرکودرخواستیں دینے کے باوجود اسکول پر قبضے ختم کرانے کیلئے کارروائی نہیں کی جارہی جس کے باعث طلبہ کاتعلیمی سال ضائع ہونے کاخدشہ ہے ۔جبکہ میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے مسیحی رہنماءوقارحسین نے کہا ہے کہ اسکول پرقبضہ جلدختم کروایاجائے بصورت دیگر ہم گورنرہاﺅس کے سامنے احتجاجی دھرنادینگے۔

Open chat