Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

images320x180کراچی،ملک بھر میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ صوبائی دارلحکومتوں میں اکیس اکیس جبکہ اسلام آباد میں اکتیس توپوں کی سلامی دی گئی، یوم پاکستان کے موقع پر مینار پاکستان پر آتش بازی کے شاندار مظاہرے کئے گئے، پاک فوج کے جوانوں نے پاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔صوبائی دارالحکومتوں میں یوم پاکستان کے موقع پر مساجد میں صبح نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی ،ترقی،،خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، نماز فجر کے بعد اکیس توپوں نے سلامی دی۔ تقریب میں شریک شہریوں نے بھی عزم کا اظہار کیا کہ وہ وطن عزیز کی حفاظت کے ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی کے بعد پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔اس موقع پر لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔کراچی میں تیئس مارچ کے موقع پر دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامتی سے ہوا۔ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔ گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے مزار پر حاضری دی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کیں۔۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں یوم پاکستان کے موقع پر مساجد میں صبح نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی ،ترقی،،خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،، برکی روڈ پر اکیس توپوں کی سلامی دی گئی ۔۔یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔۔پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نےمزار اقبال پر حفاظتی فرائض سنبھال لیے۔۔کوئٹہ میں بھی اکیس توپوں کی سلامی سے یوم پاکستان کا آغاز ہوا۔ کوئٹہ کے عسکری پارک میں یوم پاکستان کے موقع پر دفاعی سامان کی نمائش کی جارہی ہے ۔۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر سدرن کمانڈ ناسر جنجوعہ تھے ۔۔اس موقع پر ملکی سلامتی اورترقی کیلیےخصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔۔پشاور کے جناح پارک میں اکیس توپوں کی سلامی دے کر آج کے دن کا آغاز کیا گیا۔ پشاور میں مختلف سرکاری اور غیر سرکاری تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔۔۔مرکزی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد کی جائے گی۔جس میں آرمی پبلک اسکول کے شہدا اور غازیوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔۔گلگت بلتستان میں بھی یوم پاکستان کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی بقا کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔۔ یوم پاکستان کی وجہ سے آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور تمام اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرا رہا ہے۔ یوم پاکستان کی خصوصی تقریب آج ایوان صدر میں ہوگی۔ جس میں صدر مملکت مختلف شعبوں کی شخصیات کو ان کی شاندار خدمات پر ایوارڈ اور تمغے دیں گے۔ آج ایک سو انسٹھ شخصیات کو ملک کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈز دیے جائیں گے۔

Open chat