Friday, October 30, 2020
Home کھیل سابق کرکٹر بھی یونس خان کی حمایت میں نکل پڑے

سابق کرکٹر بھی یونس خان کی حمایت میں نکل پڑے

younis_khanکراچی ، سینئر پاکستانی کرکٹرز کیساتھ ہمیشہ برا ہوا، سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر اور جلال الدین بھی یونس خان کے حق میں بول پڑے اور مطالبہ کیا ہے کہ پی سی بی یونس خان کو باعزت طور پر ریٹائر ہونے کا موقع فراہم کرے، سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمیشہ ہی کرکٹرز کیساتھ برا سلوک کیا، یونس خان نے بورڈ کیخلاف بیان دیکر تمام کرکٹرز کی ترجمانی کی ہے۔سابق فاسٹ بولر جلال الدین نے کہا کہ یونس کو ٹیم سے باہر کرنے کا جو انداز بورڈ نے اپنایا وہ توہین آمیز تھا۔سابق کرکٹرز کا مشورہ ہے کہ بورڈ کو یونس خان کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے، یہی نہیں بلکہ یونس خان کو باعزت طور پر ریٹائر ہونے کا بھی موقع دیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...