Thursday, October 22, 2020
Home Trending قوم میں وطن سے محبت اور اس کے دفاع کا جذبہ...

قوم میں وطن سے محبت اور اس کے دفاع کا جذبہ موجزن ہے، کمشنرکراچی

youme difaکمشنر کراچی اور تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں یوم دفاع انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبہ سے منایا گیا اور اس دن کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی گئیں۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے یوم دفا ع منانے کے لئے متعلقہ افسران کو خصو صی ہدا یات جاری کی تھیں۔ انھوں نے خود بھی مختلف رتقریبات میں شرکت کی اس موقع پر اظہا ر خیال کر تے ہوئے انھوں نے مادر وطن کے دفا ع کے لئے شہادت پانے والے فوج کے افسران اور نوجوانوں کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ چھ ستمبر کو افواج پاکستان نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دشمن کا مقابلہ کیا او ر ملک کا دفاع کیا اس موقع پوری قوم نے اتحاد کا زبردست مظاہرہ کیااور ثابت کیا کہ قوم کے اندر وطن سے محبت اور قومی دفاع کے لئے انتہائی جذبہ موجزن ہے۔ کمشنر دفتر میں کمشنر یو تھ ٹیم نے بھی یوم دفاع انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبہ سے سرشار ہو کر منایا ۔ اس موقع پر کمشنر کراچی اورتقریب میں شریک تمام نوجوانوںنے قوم کی خدمت کا عز م کیا اور کہا کہ وہ مادر وطن کی خدمت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے اور اس کے دفاع ، ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروے کار لائیں گے۔

اس مو قع پر بچوں نے چھ ستمبر کی اہمیت کو اجا گر کر نے کے لئے ٹیبلو پیش کئے اور قو می نغمے سنائے ۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر حاجی احمد ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل شاہ زیب اور منزل ایجوکشنل سروسز کی صدر شازیہ مرزا نے بھی خطاب کیا اور چھ ستمبر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کورنگی کے دفتر میں منعقدہ نو جوانوں کے درمیان چھ ستمبر کی مناسبت سے منعقدہ مختلف مقابلوں کے شر کا کے درمیان اسنا د تقسیم کیں ۔اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر چنہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد نے بھی شر کت کی اور خطاب کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی