Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے ہارٹ اٹیک کے ان اشاروں کا نظر انداز نہ کریں

ہارٹ اٹیک کے ان اشاروں کا نظر انداز نہ کریں

heart attack symptomsگزشتہ کچھ عرصے سے ہارٹ اٹیک کے مرض میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ بڑے لوگوں کے ساتھ ساتھ آج کل نوجوان نسل بھی ہارٹ اٹیک جیسی بیماری کا شکار ہو رہی ہے، اس کے لئے موجودہ طرز زندگی کو ذمہ دار ٹھہرانا غلط نہیں ہو گا، فاسٹ فوڈ، نشیلی چیزیں ماڈر ن کلچر وغیرہ کے چلتے نوجوان نسل میں ہارٹ اٹیک کے خدشات میں بھی اضافہ ہوا ہے، لیکن کچھ اشارے ہمیں ہارٹ اٹیک کا انتباہ دیتے ہیں۔ ان  اشارات کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔
سینے میں درد
ہارٹ اٹیک کا سب سے عام اشارہ سینے میں درد اور بے چینی ہے۔ یہ کچھ منٹوں کے لئے ہوتا ہے، پھر چلا جاتا ہے لیکن یہ درد اور بے چینی ایک دم سے کبھی بھی ہونے لگتے ہیں۔
جسم کے اوپری اعضاءمیں درد یا بے چینی
جسم کے اوپری اعضاء ہاتھ، بازو، گلے، کندھے، جبڑے یا پیٹ میں درد یا بے چینی ہونے پر ان اشارات کو نظر نہ کریں، یہ آپ کے لئے ہارٹ اٹیک کا اشارہ بھی ہو سکتا ہے، ایک بار ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔
سانس لینے میں تکلیف
سانس لینے میں تکلیف، تھوڑا سا چلنے پر ہی سانس پھول جانا، ہانپنے لگنا یہ سب ہارٹ اٹیک کی علامات ہو سکتی ہیں۔ انہیں نظر انداز کرنے کی غلطی کبھی نہ کریں۔
زیادہ پسینہ
جب آپ ایکسرسائز یا کوئی اور اس طرح کے سرگرمیاں نہیں کرتے اس کے باوجود پھر بھی آپ کو معمول سے زیادہ پسینہ آ رہا ہے تو یہ دل کی بیماری کا اشارہ ہو سکتا ہے۔ (سید ماجدعلی)

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...