Wednesday, October 28, 2020
Home Uncategorized ینگ لیڈر کانفرنس کا تیرہواں ایڈیشن شروع، 15تک جاری رہیگا

ینگ لیڈر کانفرنس کا تیرہواں ایڈیشن شروع، 15تک جاری رہیگا

ylcکراچی، پاکستان کا پریمیئر لیڈرشپ سمٹ، ینگ لیڈرزکانفرنس کے تیرہویں ایڈیشن کا آغاز ہو گیا جو کہ 15ستمبر تک جاری رہے گا۔اسکول آف لیڈرشپ کے زیراہتمام ینگ لیڈرزکانفرنس پانچ روزہ لیڈرشپ تربیتی پروگرام ہے جس میں پاکستان کے41شہروں ، قصبوں اور دیہاتوںکے18 سے24 سال کی عمرکے300 نوجوان شرکت کر رہے ہیں ۔کانفرنس میں کثیرالضابطہ تناظرمیں انتہائی قائدانہ امکانات کے متعلق شعوروآگہی کو اجاگرکیا جائے گا۔

رواں برس کانفرنس کا عنوان ”مستقبل یہاں ہے“ رکھا گیا ہے جس میں شرکاءاپنی صلاحیتوں کوکیسے استعمال اورانہیں بہترکل کیلئے کی جانیوالی کوششوں سے ہم آہنگ کرنے کے بارے میں سیکھیں گے۔کانفرنس کے شرکاءکو 15 نوجوانوں پرمشتمل20 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ انھیں ایک” نوجوان سہولت کار“ کی خدمات بھی حاصل ہوں گی ۔

امور نوجوانان کے صوبائی وزیر فیصل سبز واری نے افتتاحی تقریب میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر کے نمائندے یہاں موجود ہیں تو آپ مثبت چیزوںکو اجاگر کریں ، 5روزہ کانفرنس کے بعد اور زندگی میں کوئی بھی پیشہ اختیار کریں لیکن ذاتی مقاصد سے بڑھ کر معاشرے کے لئے کچھ کرنا ہی اصل کام ہے ۔اخبار اور میڈیا روز ہی نفرت کا پیغا م پھیلا رہے ہیں لیکن اس سے کسی کا بھلا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہاکہ اگر آپ سچ نہیں بول سکتے تو کم از کم سچ کے قریب ضرور رہیں اور اگر کسی کا اچھا نہیں کر سکتے تو کم از کم برا بھی مت کریں ۔ملک کی موجودہ صورتحال سے ہی یہی لگتا ہے یہاں انقلاب تو نہیں آسکتا البتہ اصلا ح کے ذریعے تبدیلی آسکتی ہے ۔

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے نوجوانوں کے کردار اور مستقبل میں درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اور شرکاءسے کہا کہ وہ صورت میں امید کو زندہ رکھیں مایوسی کو قریب بھی مت آنے دیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کانفرنس سے ایسا کچھ سیکھ کر جائیں جو آگے کام آئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...