Tuesday, January 26, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے حلیم عادل شیخ کی ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی ملاقات، دونوں رہنمائوں میں ملاقات کے دوران صوبے کی سیاسی صورت...

کورنگی میں غیرقانونی عمارت،ایس بی سی اے بے بس

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کورنگی میں غیرقانونی عمارت کو گرانے کاکام اچانک روک دیا، علاقہ مکینوں کے مطابق ایس بی سی اے کے...

پاکستانی بیٹنگ لائن پھر لڑکھڑاگئی،33 رنز پر 4 آئوٹ

 کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں قومی بیٹنگ لائن لڑکھڑاگئی، 33 رنز پر 4 بلے باز پویلین لوٹ گئے، جنوبی افریقہ کی پہلی اننگ...

کراچی ٹیسٹ، جنوبی افریقہ کی ٹیم 220 رنز پر ڈھیر

 جنوبی افریقہ کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ مہنگا پڑگیا، پوری ٹیم 220 رنز پر ڈھیر، ذرائع کے مطابق جنوبی افریقن...

مایہ ناز کھلاڑی یونس خان نے گراہم گوچ کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا

younus khan21کراچی: پاکستان کے ماسٹر بیٹسمین یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے،جس کے بعد اب یونس خان انفرادی مجموعی اسکورکی عالمی درجہ بندی میں8953رنز کے ساتھ14ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ مایہ ناز کھلاڑی یونس خان نے دبئی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے سابق کپتان گراہم گوچ کے مجموعی انفرادی اسکور 8900 رنز کو پیچھے چھوڑتے ہو ئے 8953رنز پر پہنچ گئے ہیں،انہوں نے یہ اعزاز103ویں ٹیسٹ اور183ویں اننگ میںحاصل کیا۔ یونس خان نے ابوظہبی میں عظیم بلے باز جاوید میانداد کا 8832 رنز بنانے کا کا ریکارڈ توڑاتھا،اب دبئی میں وہ گراہم گوچ کوبھی پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ مجموعی طور پر سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں اب یونس خان کا 14واں نمبر ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے، انہوں نے 15921 رنز بنا رکھے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat