Friday, October 30, 2020
Home Trending مارو بھی اور رونے بھی نہ دو، پی سی بی نے یونس...

مارو بھی اور رونے بھی نہ دو، پی سی بی نے یونس خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

(Younus-Khan_5سید ماجدعلی ) مارو بھی اور رونے نہ بھی دو جی ہاں ایسا ہی کچھ مایہ ناز کرکٹر یونس خان کے ساتھ ہوا ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق یونس خان نے سینٹرل کانٹریکٹ کی خلاف ورزی کی ہے اور کسی بھی قسم کے بیان دینے یا میڈیا سے بات کرنے کے لیے انھیں پی سی بی سے اجازت لینی چاہیے تھی۔

یاد رہے کہ سابق کپتان یونس خان آج ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پربورڈ پر برس پڑے تھے اور انھوں نے پی سی بی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ذرائع کے مطابق بیس سے پچیس منٹ طویل ایک پریس کانفرنس میں یونس خان انتہائی دلبرداشتہ نظر آئے۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ سینئرکھلاڑیوں کے ساتھ بورڈ کے رویے پر خود کو گولی مارنے کا جی چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ کی بہت خدمت کی لیکن اس طرح کے سلوک پر کوئی نوجوان پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل نہیں ہوگا۔ یونس خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بھتیجے کے انتقال کے باعث دو ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے اور انہیں صرف ایک میچ کھلا کر ٹیم سے باہر کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بورڈ عزت سے بات کرتا تو وہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ کھیل کر بھی ریٹائر ہو جاتے، لیکن سینیئر کھلاڑیوں کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے۔ تاہم آج یونس خان کی پریس کانفرنس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کی نیوز کانفرنس کا نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے اور میڈیا کے نمائندوں سے معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں مزید کیا کہا ہے۔ بورڈ حکام اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ وہ سینٹرل کانٹریکٹ کی خلاف ورزی پر یونس خان کے خلاف کارروائی کریں یا انہیں منانے کی کوشش کریں۔ یونس خان پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک سینیئر کھلاڑی اور سابق کپتان ہیں، جو پاکستان کو ورلڈکپ بھی جتوا چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...

سندھ میں 12 ربیع الاول سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے ضابطہ اخلاق جاری کردئیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا...